جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن درجنوں ملزمان گرفتار ، اسلحہ و منشیات برآمد

جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن درجنوں ملزمان گرفتار ، اسلحہ و منشیات ...

پشاور(کرائم رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے اشتہاری ملزمان،منشیات فروشوں ،سمگلروں،قمار بازوں اور جرائم پیشہ افراد کیخلاف کریک ڈاؤن کر تے ہوئے بھاری مقدارمیں اسلحہ ،منشیات اور آلات قمار بازی وغیرہ برآمد کرلیا ،علاوہ ازیں تحفظ مکانات آرڈیننس کے تحت درجنوں افراد کیخلاف مقدمات درج کر کے گرفتار کئے گئے ۔تفصیلات کے مطابق سی سی پی او پشار محمد طاہر خان کی خصوصی ہدایت پر ایس ایس پی آپریشنز جاوید اقبال کی نگرانی میں منشیات کی روک تھام اور معاشرے میں امن و امن کے قیام کیلئے ضلع بھر میں اشتہاری ملزمان ،منشیات فروشوں ،سمگلروں، قمار بازوں اور جرائم پیشہ افراد کیخلاف کریک ڈاؤن کر تے ہوئے ایس پی سٹی شہزادہ کوکب فاروق کی قیادت میں ڈی ایس پی گلبہار فضل واحد خان ،ایس ایچ او گلبہار عمر آفریدی بمعہ دیگرنفری پولیس پر مشتمل ٹیم نے انم صنم چوک میں ناکہ بندی کے دوران موٹر کار نمبر VT.900 کو کابو کرکے تلاشی لینے پر گاڑی کے خفیہ خانوں سے 15 کلو گرام ہیروئن اور ایک پستول 30 برآمد کر کے ملزمان زرغون شاہ ولد سید لعل ،فضل ولد سید باچا،کو گرفتار کر لیا۔کینٹ ڈویژن میں ایس پی کینٹ وسیم ریاض خان کی قیا دت میں اے ایس پی حیات آباد ،وقار کھرل،ایس ایچ او حیات آباد عبد اللہ جلال بمعہ دیگر نفری پولیس نے خیبر ناکہ بندی کے دوران موٹر کار نمبری BC.6892 کو روک کر تلاشی لینے پر 50 بوتل شراب برآمد کر کے ملزم اسفندیار ولد رحمت سکنہ پلوسئی کو گرفتار کر لیااور تھانہ گلبر ک کے حدود میں ایس ایچ اوگلبرک واجد شاہ خان بمعہ دیگر نفری پولیس نے عبد اللہ کے بھیٹک پرچھاپہ لگا کر چھاپے کیدوران قمار بازی میں مصروف 7 قمار بازوں عبداللہ ولد سید اکبر وغیرہ کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے داؤ پر لگی رقم 36000 روپے اور دو عدد تاش برآمد کر کے تھانہ خزانہ کی حدود میں دو قمار بازوں سیف اللہ اور ممتاز کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے اور الات قمار بازی بھی برآمد کر لیا۔جبکہ دیگر کاروائیوں میں مجموعی طور پر 2 اشتہار ی ملزمان سمیت 72 جرائم پیشہ اور64 مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے 6 عدد کلاشنکوف ، 3 عدد کالا کوف ،7 عد د رائفل ،3 عدد رپیٹر، 16 عدد پستول 30 بور ،20 کلو گرام چرس ،22 بوتل شراب برآمد، علاوہ ازیں تحفظ مکانات آرڈیننس کے تحت 56 افرادکو گرفتار کر کے ان کیخلاف مختلف مقدمات درج کر دئے گئے ہیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر