پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیس سماعت16جنوری تک ملتوی

پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیس سماعت16جنوری تک ملتوی

اسلام آبا د( آئی این پی ) الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات میں مبینہ بے ضابطگیوں کے حوالے سے درخواست کی سماعت16جنوری تک سماعت ملتوی کر دی۔پیر کو تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات میں مبینہ بے ضابطگیوں کے حوالے سے درخواست کی سماعت چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا کی سربراہی میں چار رکنی بینچ نے کی ۔ پی ٹی آئی کے رہنما سینیٹر اعظم سواتی اور وکیل فیصل چوہدری بھی سماعت کے دوران موجود تھے جبکہ درخواست گزار یوسف علی اور وکیل شاہ ملک بھی کمیشن کے سامنے پیش ہوئے، چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ایک ممبر کی عدم حاضری کی وجہ سے سماعت ملتوی کر رہے ہیں۔ ممبر بلوچستان شکیل بلوچ گھریلو مصروفیت کی وجہ سے چھٹی پر ہیں۔

سماعت ملتوی

مزید : پشاورصفحہ آخر