جے ایف کینیڈی ایئرپورٹ کا پائپ پھٹنے سے ہال میں پانی بھر گیا

جے ایف کینیڈی ایئرپورٹ کا پائپ پھٹنے سے ہال میں پانی بھر گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نیویارک(آئی این پی)نیویارک میں برف باری کی وجہ سے جے ایف کینیڈی ہوائی اڈے پر پھنسے مسافروں کو اس وقت ایک اور پریشانی کا سامنا پڑا جب پائپ پھٹنے سے عمارت میں پانی داخل ہو گیا۔ نیویارک میں برف اور منفی آٹھ سینٹی گریڈ سردی نے مسافروں کو پریشان کر رکھا تھا کہ چھت پر لگا پائپ پھٹنے سے ہوائی اڈے کے ٹرمینل نمبر چار پر مسافروں کے سامان لینے والے ہال میں پانی بھر گیا۔ٹپکتے پانی سے مسافر اور سامان بھیگنے لگا۔ عملے نے کافی تگ و دو کے بعد پانی صاف کیا ائر لائنز نے مسافروں کو ہوٹل منتقل کیا۔
کینیڈی ائر پورٹ