ملک مزید محاذ آرائی کی سیاست کا متحمل نہیں ہوسکتا ،اکرم درانی

ملک مزید محاذ آرائی کی سیاست کا متحمل نہیں ہوسکتا ،اکرم درانی

بنوں(آن لائن ) وفاقی وزیر ہاؤسنگ اینڈ ورکس اکرم خان درانی نے کہا ہے کہ ملک مزید کسی بھی محاذ آرائی کی سیاست کا متحمل نہیں ہوسکتا ،شیروانی پہننے سے کوئی وزیر اعظم نہیں بن جاتا وزارت عظمیٰ تک پہنچنے کیلئے عوامی طاقت کی ضرو رت ہے جو عمران خان کے پاس نہیں ہے جمعیت ملک کے اندر مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں پارلیمنٹ کے اندر اور باہر پوری قوم کی بہتر ترجمانی کررہی ہے مغربی قوتیں عمران خان اور طاہرالقا دری کی شکل میں ملکی نظام کی بسات کو لپیٹنے اور ترقی کی سوچ کو ختم کرنے میں مصروف ہیں حقوق کیلئے جنگ سڑکوں اور دھرنوں کے ذریعے نہیں بلکہ پارلیمنٹ میں لڑی جاتی ہے ہم سیاست میں شرافت کے قائل ہے جو ہماری خاندانی شیواہ ہے ہم جھوٹ کی نہیں بلکہ عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیں اور روز اول سے قوم کی فلاح وبہود کیلئے قربانیاں دی ہے پوری قوم امریکہ کی غلامی کی زنجیروں کو توڑ کر ایم ایم اے کے حق میں فیصلہ کرکے امریکہ کو کھرا جواب دیں تاکہ آئندہ ان کو پاکستان پر الزامات کی جرت بھی نہ ہو سکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ضلع ناظم بنوں عرفان درانی، پی کے73سے جے یو آئی کے اُمیدوار زاہد خان درانی ،تحصیل ناظم انجینئر ملک احسان خان،جمعیت علماء اسلام سعودی عرب کے سرکردہ رہنما اسمعیل تاجی خیل بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت نے اپنے سالہ دور میں ترقیاتی کاموں کی بجائے یہودیوں کے ایجنڈے کی ترغیب چلائی جو کہ جمعیت علماء اسلام نے صحیح معنوں میں اپوزیشن کا کردار ادا کرتے ہوئے ناکام بنایا اب صوبائی حکومت نے ایک نیا فیصلہ کیا ہے کہ میل سکولوں میں فی میل استانیاں پڑھائیں گی جس سے ہماری نئی نسل کو مغربی ایجنڈے پر عمل پیرا کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر