محکمہ صحت کے ملازمین کو فوری طبی امداد کی فراہمی کیلئے اپنے تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کا ر لائیں : شکیل ایڈ وکیٹ

محکمہ صحت کے ملازمین کو فوری طبی امداد کی فراہمی کیلئے اپنے تمام تر صلاحیتوں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بٹ خیلہ(محمدعثمان یوسفزئی سے ) وزیراعلیٰ خیبر پختونخواکے مشیرشکیل خان ایڈوکیٹ نے کہاہے کہ محکمہ صحت کے ملازمین عوام کوفوری طبی امدادکی فراہمی کیلئے اپنے تمام ترصلاحیتوں کوبروئے کارلائیں کیونکہ صوبائی حکومت نے عوام کوبہترسہولیات فراہم کرنے کیلئے زیادہ سے زیادہ بجٹ مختص کی گئی ہے تاکہ کوئی بھی غریب شخص علاج سے محروم نہ رہ سکے۔اس سلسلے میں کوئی بھی غفلت اورلاپرواہی کوبرداشت نہیں کریں گے ۔ان خیالات کااظہارشکیل خان ایڈوکیٹ نے ہسپتال کے دورے کے موقع پرہسپتال کے عملہ سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کے حکومت سے قبل ہسپتالوں میں مریضوں کیلئے سرنج تک دستیاب نہیں تھی ادویات سیاسی اورذاتی اثررسوخ رکھنے والے لوگوں پرتقسیم کیاجارہاتھاپی ٹی آئی کے صوبائی حکومت نے بجٹ میں زیادہ سے بجٹ صحت کے مدمیں مختص کی گئی ہے تاکہ کوئی بھی غریب علاج معلاج سے محروم نہ رہ سکے ۔انہوں نے کہاکہ محکمہ صحت کے ملازمین اپنی ڈیوٹی کویقینی بناکرمریضوں کوفوری طبی سہولیات فراہم کیاجائے کیونکہ اس سلسلے میں کوئی بھی غفلت اورلاپرواہی کوبرداشت نہیں کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ عوام کیلئے ہمارے دروازے ہروقت کھلے ہیں کسی بھی شکایت ہوہمارے ساتھ رابطہ کریں۔