سپریم کورٹ کااحتساب عدالتوں میں خالی آ سامیوں پر تقرری کا حکم

سپریم کورٹ کااحتساب عدالتوں میں خالی آ سامیوں پر تقرری کا حکم

اسلام آباد(آن لائن ) سپریم کورٹ نے ملک بھر میں احتساب عدالتوں میں خالی آسامیوں پر ججز کی تقرری کرنے کا حکم دے دیا جبکہ دوران سماعت جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیئے ہیں کہ ہم نے بھی حساب کتاب کیا ہے کسی کو فائدہ دینے کیلئے جان بوجھ کر تقرری میں تاخیر کی جارہی ہے ،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے دریافت کیا کہ وزارت قانون اپنی ذمہ داری پوری کیوں نہیں کرتی؟ ۔ پیر کو سپریم کورٹ میں پراسیکیوٹرجنرل نیب کی تقرری کے معاملے پر سماعت جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کی، عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد ملک بھر کی احتساب عدالت میں ججز کی خالی آسامیوں پر تقریروں کا حکم دیتے ہوئے سیکریٹری قانون سے 2 ہفتے میں رپورٹ طلب کرلی ۔تاہم پراسیکیوٹر جنرل نیب کی تعیناتی پر اٹارنی جنرل نے ایک ہفتے کی مہلت مانگ لی ہے۔

احتساب جج خالی اسامی

مزید : پشاورصفحہ آخر