پی پی 20 ضمنی الیکشن کے انتظامات مکمل کر لیے، ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر

پی پی 20 ضمنی الیکشن کے انتظامات مکمل کر لیے، ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر

چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر خوشحال زادہ نے بتایا کہ حلقہ پی پی 20کے ضمنی الیکشن کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔اور کسی امیدوار کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے کی ہرگز اجازت نہیں ہو گی۔وہ اپنے دفتر میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔اس موقع پر ریٹرننگ آفیسر تنویر الرحمن اور انچارج مانیٹرنگ ٹیم محمد شاہد بھی موجود تھے۔ڈی آر او نے مزید بتایا کہ حلقہ پی پی 20میں کُل 227پولنگ سٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔جن میں 45 حساس ترین ، 82حساس پولنگ سٹیشن اور 100نارمل پولنگ سٹیشن شامل ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ پولنگ سٹیشنوں پر تقریبا2ہزار کے قریب اہلکاران ڈیوٹیاں سرانجام دینگے۔پولنگ سٹیشن کے اندر اور باہر رینجرز اور پولیس اپنی خدمات سرانجام دینگی۔جبکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نپٹنے کے لیے پاک فوج بھی ہائی الرٹ رہی گی۔ جبکہ میڈیا صبح8سے10بجے تک اور شام پولنگ بند ہونے کی صورت میں پریس کوریج کر سکیں گی۔اور اس پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائیگا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر