چکوال یا رسول اللہ ؐکے نعروں سے 9جنوری کو گونج اٹھے گا،خادم رضوی
چکوال (ڈسٹرکٹ رپوٹر)چکوال (نامی نگار)سرگوجرہ غربی میں ایک بڑے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے علامہ خادم حسین رضوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کی پرچی تو کیا چکوال کی عوام توحضورﷺ کے نام پر جان بھی دینے کو تیار ہیں ہمارا امیدوار 9جنوری کو کامیاب ہو گا کیونکہ چکوال کی عوام اب ان چوروں کو پہچان چکی ہے اب بہت ہو گیا اب با ری تحریک لبیک کی ہے لبیک یا رسول اللہ ﷺ کہنے والوں کی ہے اور اب ان اسمبلیوں میں بھی یا رسول اللہﷺ کے ہے نعرے لگیں گے اب یہ حکمران جہاں بھی جائیں گے ان کے ساتھ خرم دستگیر والا حال ہو گا جو کرنے تو خطاب گیا تھا پر لبیک یا رسول اللہﷺ کے نعروں کی آواز سن کر بغیر تقریر کیے ہی بھاگ گیا۔ مزید کہا کہ اب مسجدوں سے سپیکر اتارنے والوں،سلیبس سے اسلامی مضامین ختم کرنے والوں،چوروں ،ڈاکووٗں اور ختم نبوتﷺ پر ڈاکی ڈالنے والوں سے چکوال کی عوام کرین پر مہر لگا کر بدلہ لے گی۔ اس جلسے سے میجر یعقوب سیفی،پیر افضل قادری،فاروق الحسن نے بھی خطاب کیا