چک نورنگ میں پی ٹی آئی کاجلسہ،پورے گاؤں کی حمایت

چک نورنگ میں پی ٹی آئی کاجلسہ،پورے گاؤں کی حمایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر) چک نورنگ میں پی ٹی آئی کی حمایت میں بڑا جلسہ، گاؤں کی عوام نے راجہ طارق افضل کالس کی حمایت کا اعلان کر دیا، حاجی محمد رفیق نمبردار اور بابر نے جلسے کا اہتمام کیا جلسے میں گاؤں کے سینکڑوں افراد نے شرکت کی اور اعلان کیا کہ وہ نو جنوری کو پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار راجہ طارق افضل کالس کو ووٹ دے کر کامیاب بنائیں گے اور تبدیلی کی بنیاد رکھیں گے۔ جلسہ سے راجہ طارق افضل کالس، فوزیہ بہرام اور دیگر نے خطاب کیا۔ڈھاب لوہاراں میں پی ٹی آئی کے حق میں کارنر میٹنگ میں سرکردہ برادری نے راجہ طارق افضل کالس کی حمایت کا اعلان کیا۔چوہدری سمندر کے زیر اہتمام کارنر میٹنگ منعقد کی گئی جس سے راجہ طارق افضل کالس، کرنل (ر) ثقلین، فوزیہ بہرام اور چوہدری فرخ جہان ایڈووکیٹ نے خطاب کیا اور راجہ طارق افضل کالس کو کامیاب بنانے کا اعلان کیا۔