نوازشریف کی چکوال آمد،بھون چوک مکمل سیل کردیاگیا

نوازشریف کی چکوال آمد،بھون چوک مکمل سیل کردیاگیا

  

چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر)سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی آمد پر بھون چوک کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا تھا۔ میاں محمد نواز شریف نے چالیس منٹ چوہدری لیاقت ایم پی اے مرحوم کی رہائشگاہ پر گزارے اور خطاب کے بعد جب واپس نکلے تو بھون چوک کے چاروں اطراف ہزاروں لوگوں نے ہاتھ ہلا ہلا کر نواز شری کو رخصت کیا۔ نواز شریف کی چکوال آمد پر ڈی پی او چکوال محمد ہارون جوئیہ نے خصوصی حفاظتی اقدامات کیے تھے اور میاں نوا ز شریف کی آمد سے قبل محمد ہارون جوئیہ نے سٹیج اور اس کے اردگرد کی صورتحال کا خود جائزہ لیا۔ فاتحہ خوانی کی تقریب جس کیلئے ابتدائی طو رپر نواز شریف کی سیکورٹی ٹیم نے صرف 100افراد کو باہر حویلی میں بیٹھنے کی منظوری دی تھی مگر مسلم لیگ کے جانثار ڈیڑھ ہزار کی تعداد میں پہنچ گئے ، میڈیا کوبھی سٹیج کے باہر خاردار تار لگا کر انہیں جگہ دی گئی تھی۔ تمام بڑے چینلز کی لائیو کوریج کیلئے ٹیمیں اسلام آباد سے آئی تھیں جبکہ چکوال کے مقامی صحافیوں کی بھی بڑی تعداد اس موقع پر موجود تھی۔ میاں نواز شریف کی باڈی لینگویج اور چہرہ ہشاش بشاش تھا اور انہوں نے اپنی مختصر تقریر میں دل کھول کر اپنا مافی الضمیر بیان کیا اور اس دوران نواز شریف کی تقریر کے دوران وزیراعظم نواز شریف وزیراعظم نواز شریف کے فلک شگاف نعرے لگائے جاتے رہے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -