مظفرآباد عوامی اتحاد کا کھاوڑہ یونٹ قائم،راجہ محمد شہزاد صدر منتخب

مظفرآباد عوامی اتحاد کا کھاوڑہ یونٹ قائم،راجہ محمد شہزاد صدر منتخب

مظفرآباد (بیورورپورٹ)مظفرآباد عوامی اتحاد کا کھاوڑہ یونٹ قائم کر دیا گیا، راجہ محمد شہزاد صدر، سید عظیم حسین شاہ جنرل سیکرٹری منتخب کر دیے گئے ، تقریب حلف برداری میں لوگوں کی بڑی تعداد کی شرکت، مہمان خصوصی مرکزی صدر عوامی اتحاد آزاد کشمیر سلیم پروانہ تھے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز عوامی ایکشن کمیٹی اور مظفرآباد عوامی اتحاد کا مشترکہ اجلاس کھاوڑہ حلقہ چار میں چھانجلہ کے مقام پر منعقد ہوا اس موقع پر خطاب کر تے ہوئے سلیم پروانہ نے کہا کہ حکومت اور اس کی انتظامیہ متاثرین نیلم جہلم ہائیڈرل پراجیکٹ کوہالہ کو سرخ بتی کے پیچھے لگانے کے بجائے ان کے زیر التواء اور پیش کر دہ مسائل حل کرے احتجاج پر مسائل کی جانب توجہ دینے کے کلچر کو تبدیل کیا جائے ۔ کھاوڑہ کے عوام کے مسائل پر پہرہ دیں گے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر