فاروق حیدر نے سیاسی ایڈمنسٹریڑ تعینات کر کے کارکنوں کے دل جیت لئے ،شیخ سراج منیر

فاروق حیدر نے سیاسی ایڈمنسٹریڑ تعینات کر کے کارکنوں کے دل جیت لئے ،شیخ سراج ...

مظفرآباد (بیورورپورٹ)مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے مرکزی ممبرمجلس عاملہ شیخ سراج منیر نے کہا ہے فاروق حیدرخان نے سیاسی ایڈمنسٹریڑ تعینات کر کے کارکنوں کے دل جیت لئے ہیں ۔ کارکنوں کی باعزت ایڈجسٹمنٹ احسن اقدام ہے ۔ مسلم لیگ ن کی حکومت5 سال پورے کریں گی ۔2018میں پاکستان میں مسلم لیگ ن دوبارہ الیکشن جیتے گی ۔بلدیاتی اداروں میں سیاسی ایڈمنسٹریٹرز کی تعیناتیاں حکومت کا احسن اقدام ہے ۔کارکنوں کے حوصلے بلند ہوگئے ہیں ۔بالخصوص خواجہ اعظم رسول کی بحیثیت ایڈمنسٹریٹر بلدیہ ضلع مظفرآباد اور سردار وقار کی ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل تعیناتی خوش آئندہے ۔مرکزی ممبرمجلس عاملہ شیخ سراج منیر نے کہا کہ امید کرتے ہیں خواجہ اعظم رسول شہر کی خوبصورتی ،تعمیر وترقی کیلئے اپنا بھرپور کرداراداکریں گے ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم فاروق حیدر نے انہیں صوابدیدی عہدے پر تعینات کر کے احسن اقدام اٹھایا ہے ان کی تعیناتیاں شہریوں کیلئے مفید ثابت ہوگی۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت کاطرہ امتیازہے کہ وہ خطہ میں بلاتخصیص تعمیروترقی کے ریکارڈکام کروارہی ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر