دھرنوں کی سیاست کرنیوالے اپنے بیرونی آقاؤں کو خوش کر رہے ہیں : احسن اقبال

دھرنوں کی سیاست کرنیوالے اپنے بیرونی آقاؤں کو خوش کر رہے ہیں : احسن اقبال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نارووال (نمائندہ خصوصی ،نامہ نگار )وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے موضع تلونڈی بھنڈراں کے نواحی گاؤں ڈھلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن )کی قیادت نے ملک سے غربت اور جہالت کے اندھیروں کو دور کرنے کا عزم کر رکھا ہے پاکستان کو انتشار اور دھرنوں کی نہیں یکجہتی اور استحکام کی ضرورت ہے۔مسلم لیگ ن نے اقتدار میں آکر صرف عوام کی خدمت کی ہے جو اپوزیشن جماعتوں کو ہضم نہیں ہورہی ۔ اس لیے وہ ملک میں انتشار اور افراتفری کی سیاست کو فروغ دے کر اپنے بیرونی آقاؤں کو خوش کر رہے ہیں اور پاکستان کو عالمی سطح پر تنہا کرنے کی سازشیں کی جار ہی ہیں۔ مگر ان کی تمام سازشیں ناکام ہوجائیں گی۔طاہرالقادری کی آل پارٹیز کانفرنس دھرنے پر نہیں بلکہ امریکہ اور عالمی طاقتوں کو جواب دینے کے لیے ہونی چاہیے۔آج کا دور تعلیم کا دور ہے ۔جن قوموں نے تعلیم کے میدان میں ترقی کی ان کی معیشت مضبوط ہوتی ہے ۔سی پیک کے منصوبہ کی کامیابی سے مخالفین پریشان ہیں۔ کیوں کے پاکستان کی بحالی پوری دنیا کے سرمایہ کارپاکستان کی طرف رخ کررہے ہیں۔دھرنوں سے ملک کو خارجی محاز پر شدید مشکلات کا سامنا ہے۔سیاسی پارٹیوں کو ملکی حالات کے پیشے نظر دھرنے دینے کی بجائے اتحاد کے دھرنے دینے چاہیے۔کیوں کہ عدم استحکامت کا ایجنڈا تو امریکہ صدر ٹرمپ کے ایجنڈے پورے کریں گا۔
احسن اقبال