اکلاس ملازمین کا 16جنوری سے ہڑتال،احتجاج کااعلان

اکلاس ملازمین کا 16جنوری سے ہڑتال،احتجاج کااعلان

مظفرآباد (بیورورپورٹ)اکلاس ملازمین نے فیصلہ کن احتجاج کرنے کا اعلان کردیا 16جنوری سے آزادکشمیر بھر سمیت روات اسلام آباد میں دفاتر بند مکمل ہڑتال احتجاج کی تیاریاں مکمل کرلی اکلاس ایمپلائز پروگریسو یونین CBAآزادکشمیر کے مرکزی صدر راجہ محمد شبیر خان ‘عاصم رشید خان ‘چوہدری میر محمد ‘طاہر سلیم کیانی‘محمد بشیر فاروقی ‘سید سرور بخاری ‘راجہ نادر خان ‘محمد اکرم عباسی‘محمد نعیم اعوان ‘سردار اسردار احمد ‘سید ارتضی بخاری ‘سجاد احمد اعوان ‘عبد الطیف اعوان ‘محمد رفیق چوہدری ‘محمد پرویز خان ودیگر نے اکلاس آفس بلڈنگ کے ملازمین سے رابط مہم کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ3ماہ سے تنخواہ کی عدم ادائیگی پنشن کی عدم ادائیگی ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین کو عرصہ 3-2سال سے لیو اینڈ کیشمنٹ پنشن کموٹیشن کی عدم ادائیگی اور میڈیکل کی سہولت ختم ہونے سے جہاں4لوگ علاج نہ ہونے کی وجہ سے زندگی کی بازی ہار گئے اور اب تقریبا 5ملازمین جو ہارٹ کی بیماری میں مبتلا ہیں جن کے فوری آپریشن ہونے میں رقم مہیا نہیں کی جارہی جس سے ان ملازمین کی جانیں خطرہ میں ہیں اگر ان ملازمین کو کچھ ہوا توFIRکروائیں گے ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے راجہ شبیر نے کہا کہ6مئی2015کے نوٹیفکیشن پر عملدرآمد نہ کرکے سارے مسائل نے جنم لیا ہے انہوں نے کہا کہ28اگست2017کو ملازمین اپنے بچوں سمیت تنگ آکر مرنے کیلئے آئے تھے جو حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ برسٹر افتخار گیلانی وزیر تعلیم نے ہزاروں ملاززین میڈیا کے سامنے اعلان کرکے وعدہ کیا تھا کہ4ماہ یعنی28دسمبر 2017تک نوٹیفکیشن پر ہر صورت عملدرآمد کردیا جائے گا اس زبانی تحریری یقین دہانی پر احتجاج موخر کیا تھا اور وعدہ کیا گیا تھا کہ اس وقت تک تنخواہ پنشن کی ادائیگی بروقت ہوتی رہے گی وعدہ وعدہ ہی رہا اب کسی صورت عملدرآمد تک پیچھے نہیں ہٹیں گے

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر