اسلام دشمن قوتیں اسلامی ممالک کیخلاف سازشوں میں مصروف ہیں،سردارعثمان حیات

اسلام دشمن قوتیں اسلامی ممالک کیخلاف سازشوں میں مصروف ہیں،سردارعثمان حیات

  

مظفرآباد (بیورورپورٹ)سابق امیدوار اسمبلی حلقہ ویلی چار راولپنڈی سردار محمد عثمان حیات خان ایڈووکیٹ نے کہا کہ اسلام دشمن قوتیں اسلامی ممالک کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں ۔پاکستان ،ایران سمیت متعدد مسلم ممالک میں امریکہ ،اسرائیل اور ہندوستان افراتفری پھیلا رہا ہے ۔جس کا یکجہتی کے ساتھ مقابلہ کیا جائے گا ۔ایران میں افراتفری پھیلانے والوں کو منہ کی کھانی پڑی ہے ۔ایران نے ہمیشہ پاکستان کا برادر اسلامی ملک اور ہمسائیہ ہونے کا حق ادا کیا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔سردار محمد عثمان حیات خان نے کہا کہ امریکی صدر کی دھمکیوں سے خطہ کا ماحول خراب ہو رہا ہے ۔پاکستان کے بہادر عوام اور بہترین فوج ملک کے خلاف ہونے والی ہر طرح کی اندرونی و بیرونی سازشوں کو ناکام بنانے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے ۔امریکی صدر کے اقدامات سے خود امریکی عوام پریشان ہیں ۔امریکی صدر کی پاکستان کے حوالہ سے بیان ہندوستان کو خوش کرنے کی کوشش ہے انہوں نے کہا کہ چین سے خوفزدہ امریکہ بے بنیاد الزامات لگا رہا ہے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -