کور کمانڈر کراچی کا معین خان اکیڈمی ڈی ایچ اے کا دورہ

کور کمانڈر کراچی کا معین خان اکیڈمی ڈی ایچ اے کا دورہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا نے معین خان اکیڈمی ڈی ایچ اے کا دورہ کیا ۔کور کمانڈر نے اکیڈمی میں نوتعمیر شدہ کلب ہاؤس بلڈنگ کا افتتاح بھی کیا ۔کلب ہاؤس انڈور گیمز کی جدید سہولیات سے آراستہ ہے ۔کور کمانڈر نے ڈی ایچ اے کی کھیلوں کے لیے سرگرمیوں کے فروغ میں کردار کو سراہا ۔بعد ازاں کور کمانڈر کو اکیڈمی میں زیر تربیت کرکٹرز کو کوچنگ کی دستیاب سہولیات سے متعلق آگاہ کیا گیا ۔کور کمانڈر نے معین خان اکیڈمی کی کرکٹ کے لیے خدمات کی تعریف کی ۔اس موقع پر کھیلوں کی معروف شخصیات جاوید میانداد ،معین خان ،شعیب محمد ،جہانگیر خان ،اصلاح الدین ،محمد شاہد ،نسیم حمید اور ٹی وی آرٹسٹ فہد مصطفی بھی موجود تھے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر