ڈی ایس کونسیپٹ اور سیالکوٹ ڈرائی پورٹ ٹرسٹ میں معاہدہ
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈی ایس کونسیپٹ کے منیجنگ ڈائریکٹر رفیع الحسن نے کہا ہے کہ ڈی ایس کونسیپٹ اور سیالکوٹ ڈرائی پورٹ ٹرسٹ کے مابین مفاہمت کی یاداشت پر دستخط سے پاکستان میں ایکسپور ٹ کی نئی سمت کا تعین ہوگا ،یہ بات انہوں نے تاجروں کے وفد سے گفتگو میں کہی ،انہوں نے کہا کہ اس معاہدے کے بعد ایکسپورٹر کو سیالکوٹ ڈرائی پورٹ کے ڈسپیچ نوٹ اور خریدار کی آمادگی پر بھی سرمایہ فراہم کیا جائے گا ،انہوں نے کہا کہ آج کل دنیا میں خریدار کی طرف سے کریڈٹ کی شپمنٹ کو ڈی ایس کونسیپٹ کے تحت ممکن اور محفوظ بنایا جاسکتا ہے ،انہوں نے کہا کہ ڈی ایس کنسیپٹ ایک مالیاتی ادارہ ہے جس کا مرکز جرمنی اور دنیا کے دیگر ممالک میں اس کی شاخیں موجود ہیں،انہوں نے کہا کہ ڈی ایس کنسیپٹ ناصرف ایکسپورٹر کو شپمنٹ کے فورا بعد سرمایہ فراہم کرتا ہے،بلکہ درآمد وبرآمد کنندگان کے سرمایہ کا تحفظ )بیما( بھی فراہم کرتا ہے،انہوں نے کہا کہ حال ہی میں ڈی ایس کنسیپٹ اور سیالکوٹ ڈرائی پورٹ ٹرسٹ کے درمیان معاہدے سے تاجراستفادہ حاصل کرسکیں گے۔