صدرموبائل مارکیٹ میں دکاندار کے قتل کا مقدمہ درج

صدرموبائل مارکیٹ میں دکاندار کے قتل کا مقدمہ درج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (کرائم رپورٹر)صدر موبائل مارکیٹ میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے دکاندار کے قتل اور راہگیر کے زخمی ہونے کا مقدمہ مقتول کے بھائی کی مدعیت میں درج کر لیا گیاہے تفصیلات کے مطابق پریڈی تھانے کی حدود صدر الیکٹرونکس مورکیٹ میں ڈاکووں کی فائرنگ سے قتل ہونے والے دکاندار اویس کے قتل کا مقدمہ نمبر 12/18 مقتول کے بھائی سلیمان کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔مقدمے میں لوٹ مار کی مزاحمت پر قتل، اقدام قتل، پولیس مقابلہ اور دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔مدعی نے بیان دیا ہے کہ ڈاکوؤں نے دکان سے تین موبائل فون چھینے، پکڑنے کی کوشش کی تو ملزمان نے فائرنگ کی۔جبکہ ایک ڈاکو عوام کے تشدد اور ایک پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہوا۔پولیس کو جائے وقوع سے نائن ایم ایم کے 7 اور ایس ایم جی کے 15 خول ملے بھی ملے ہیں۔صدر الیکٹرونکس مارکیٹ میں ڈاکووں کی فائرنگ سے قتل ہونے والے دکاندار کے قتل پر مارکیٹ تاجروں نے احتجاجا دکانیں بند کر رکھی ہیں۔