سندھ بینک میں ملازمین کیلئے حج قرعہ انداز ی کا انعقاد

سندھ بینک میں ملازمین کیلئے حج قرعہ انداز ی کا انعقاد

کراچی (اکنامک رپورٹر) سندھ بینک کے زیراہتمام ملازمین کیلئے حج قرعہ اندازی کیلئے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ بینک نے قرعہ اندازی کے ذریعے اپنے چار ملازمین کو حج کی ادائیگی کیلئے اسپانسر کیا ہے۔ تقریب میں سی ای او سندھ بینک طارق احسان ، ہیڈ آف ایچ آرخواجہ تجمل حسین، ہیڈ آف آپریشنز معصومہ حسین، ہیڈ آف آئی ٹی انیس اقبال، کمپنی سیکریٹری شمس الدین خان اور ہیڈ آف کریڈٹ ندیم الطاف نے تقریب میں شرکت کی۔ قرعہ اندازی کے نتیجے میں سندھ بینک کے 4 ملازمین (۱) شمیم اختر عباس، OG-1 لاڑکانہ برانچ (۲) رضوان احمد خان OG-II جمشید کوارٹر برانچ (۳) روشن علی مرخندOG-III پیر جو گوٹھ اور (۴) ارشد علی ، رائڈر ٹھٹھہ برانچ کو حج کی ادائیگی کیلئے اسپانسر کیا گیا ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر