سابق چیئرمین اسٹیل مل سجاد حسین قتل کیس کی سماعت ملتوی

سابق چیئرمین اسٹیل مل سجاد حسین قتل کیس کی سماعت ملتوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) مقامی عدالت نے سابق چیئرمین اسٹیل مل سجاد حسین قتل کیس کی سماعت اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن پیش نہ کرنے پر ملتوی کر دی ۔ ایڈیشنل اینڈ ڈسٹرکٹ سیشن جج جنوبی کی عدالت میں سابق چیئرمین پاکستان اسٹیل مل سجاد حسین قتل کیس کی سماعت ہوئی ۔ عدالت میں آج بھی رینجرز کے وکیل ساجد محبوب شیخ کی بطور اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر تعیناتی کا نوٹیفکیشن پیش نہیں کیا جا سکا ۔ جس پر عدالت نے کیس کی مزید کارروائی 25 جنوری تک ملتوی کر دی ۔ واضح رہے کہ سجاد حسین قتل کیس میں ملزم نثار مورائی ضمانت پر ہیں جبکہ مقدمے میں سابق صدر آصف علی زرداری بری ہو چکے ہیں ۔ سابق چیئرمین اسٹیل مل سجاد حسین کو 12 ستمبر 1998 ء کو قتل کیا گیا تھا ۔