ہندو نوجوانوں کا قتل ،فنکشنل لیگ نے تحریک التوا جمع کرادی

ہندو نوجوانوں کا قتل ،فنکشنل لیگ نے تحریک التوا جمع کرادی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ( فنکشنل) نے تھر میں ڈاکوؤں کے ہاتھوں ہندو برادری کے دو افراد کی ہلاکت کے خلاف تحریک التوا سندھ اسمبلی میں جمع کرادی ہے۔ تحریک التوا سندھ اسمبلی میں فنکشنل لیگ کے پارلیمانی لیڈر نند کمار گوکلانی نے جمع کرائی ہے۔ تحریک التوا میں کہا گیا ہے کہ ڈاکووں کے ہاتھوں ہندو برادری کے دو افراد کی ہلاکت سے نہ صرف تھر میں بلکہ اطراف کے علاقوں میں بھی امن وامان کی صورتحال سوالیہ نشان بن گئی ہے۔ لہذا سندھ اسمبلی کی معمول کی کارروائی روک کر تھر میں امن وامان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر بحث کی جائے تاکہ اس کا کوئی پائیدار حل تلاش کیا جائے۔ اس موقع پر نند کمار گوکلانی کا کہنا تھا کہ دن دیہاڑے تھر میں اقلیتی برادری کے دو بے گناہ افراد کی ہلاکت سے سندھ حکومت کی کارکردگی کھل کر سامنے آگئی ہے۔ شہریوں کی جان و مال عدم تحفظ کا شکار ہے اور حکمران چین کی بانسری بجانے میں مصروف ہیں۔