تاجر برادری ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کا درجہ رکھتی ہے،جہانزیب کھچی

 تاجر برادری ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کا درجہ رکھتی ہے،جہانزیب کھچی

میلسی (نمائندہ پاکستان) تحریک انصاف کے سینٹرل کمیٹی کے رکن ایم پی اے جہانزیب خان کھچی نے کہا ہے کہ تاجر برادری ملکی معیشت میں ریڑ ھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اور تاجروں کے دیے گئے ٹیکسز سے ملکی نظام چلتا ہے اس لیے حکومت تاجروں کے مسائل اولین بنیادوں پر کرے ان خیالا ت(بقیہ نمبر15صفحہ12پر )

کا اظہار انہوں نے تحریک انصاف کے سٹی جنرل سیکرٹری حیدر خان کے صاحبزادے ضرار حیدر خان کے زرعی مرکز کا افتتاح کر تے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ تاجر رزق حلال کما کر جہاں اپنا اور اپنے کنبے کا پیٹ پالتے ہیں وہیں نجی شعبہ میں بے روز گاری کے خاتمہ میں بھی بے حد معاون ہیں اس موقع پر حیدر خان نے کہا کہ زرعی ادویات کے کاروبار سے وہ عرصہ دراز سے منسلک ہیں اور ہمیشہ کسان بھائیوں کی رہنمائی کی اور ان کے مسائل کا حل ممکن بنایا یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا افتتاحی تقریب میں عالمگیر خان کھچی ،پیسٹی سائیڈز یونین کے صدر شیخ محمد نعیم پاشا ،جنرل سیکرٹری ملک امیر بخش ،صدر پریس کلب سید عزیز اللہ شاہ طاہر ،محمد یوسف کامران ،اللہ رکھا بھا بھہ ،مہر احمد مرسلین ،محمد جاوید خان جوئیہ ،زبیر خان جوئیہ ،صدر انجمن آڑھتیان مہر عبدالمجید ، حاجی گل محمد ،سید شیراز حسین کاظمی، چوہدری محمد اسلم ،غلام ناصر ،عمران قاسم ،محمدرمضان ،میاں گلزار احمد ارائیں ،میاں غلام محمد ارائیں ،شاہ نواز جوئیہ نعمان حیدر ،صفی اللہ ،ذولقر نین حیدر ،عبدالوہاب سمیت تاجروں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔

جہانزیب کھچی

مزید : ملتان صفحہ آخر