عوام کی خدمت مشن،عظیم دولتانہ نے بلاتفریق کام کرائے،نتاشہ دولتانہ

عوام کی خدمت مشن،عظیم دولتانہ نے بلاتفریق کام کرائے،نتاشہ دولتانہ

وہاڑی(بیورو رپورٹ+نما ئندہ خصوصی)جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب نتاشہ دولتانہ نے کہا ہے کہ عوام الناس کی خدمت اور بھلائی کا جذبہ لے کر شہید بھائی عظیم دولتانہ کے مشن پر عمل پیرا ہوں بھائی عظیم دولتانہ کی حلقہ کے لوگوں سے محبت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے عظیم دولتانہ نے بلا تفریق عوام کی فلاح کیلئے کام کئے یہی وجہ ہے کہ آج بھی لوگ شہید عظیم دولتانہ کو یاد کرتے ہیں (بقیہ نمبر16صفحہ12پر )

اپنے بھائی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عوام کی فلاح کیلئے سرگرم ہوں عوام کیلئے میرے دروازے 24 گھنٹے کھلے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ شہید بھائی عظیم دولتانہ کی چھٹی برسی 10جنوری بروز بدھ ان کے آبائی ڈیرہ لڈن میں منائی جائے گی جس میں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی،سابق گورنر مخدوم سید احمد محمود،سابق ایم این اے نواب زادہ افتخار ،سابق ایم این اے انجینئیر بلال کھرل،صدر پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب خواتین ونگ شازیہ عابد،جنرل سیکرٹری جنوبی پنجاب خواتین ونگ صائمہ عامر ایڈووکیٹ،سیکرٹری اطلاعات جنوبی پنجاب شوکت بسرا،سینئر نائب صدر جنوبی پنجاب خواجہ رضوان عالم،نوازش علی پیر زادہ سمیت سیاسی جماعتوں کے رہنما و اراکین اسمبلی شرکت کریں گے۔

نتاشہ دولتانہ

مزید : ملتان صفحہ آخر