مسلم لیگ ن کو مٹانے والے خود مٹ جائیں گے ‘ شیر علی گورچانی
جام پور(نمائندہ خصوصی)ڈپٹی سپیکرپنجاب اسمبلی سردارشیرعلی خان گورچانی نے کہاہے کہ ن لیگ کو مٹانے والے خودمٹ(بقیہ نمبر18صفحہ12پر )
جائیں گے ،سازشی عناصرکل بھی شرمندہ ہوئے مستقبل میں بھی مایوس ہوں گے میاں محمدنوازشریف پاکستانی قوم کے لئے امیدکی آخری کرن ہیں ملک سے اندھیروں اوردہشت گردی کاخاتمہ ن لیگ کاعظیم کارنامہ ہے ان خیالات کااظہارانھوں نے گذشتہ روزجام پور میں وائس چیئرمین یوسی میرن سرداربلال احمدخان لُنڈکی چائے پارٹی کے موقع پرخطاب کرتے ہوئے کیا جس میں چیئرمین میونسپل کمیٹی جام پور حاجی محمداکرم قریشی ،وائس چیئرمین ملک عقیل احمدارائیں ،یوسی چیئرمین سردارنذرحسین خان رند،سردارامجدخان قصاب،سیٹھ بھٹو،میاں ظہوراحمدخوجہ سجادملک سمیت دیگر شخصیات بھی ان کے ہمراہ تھیں انھوں نے کہاکہ کچھ سازشی عناصرن لیگ کو مٹانے کی ناکام کوشش کررہے ہیں مگران کو نہیں معلوم کہ میاں نوازشریف عوام کے دلوں میں رہتے ہیں ۔دریں اثناانھوں نے داجل،محمدپور،فاضل پوراور کوٹلہ مغلان میں مختلف شادی تقریبات میں بھی شرکت کی ۔
شیر علی گورچانی