پنجاب کانسٹیبلری کا آڈٹ کرنیوالی ٹیموں کے ارکان کے نام،آڈٹ رپورٹس طلب

پنجاب کانسٹیبلری کا آڈٹ کرنیوالی ٹیموں کے ارکان کے نام،آڈٹ رپورٹس طلب

ملتان(نمائندہ خصوصی)ڈائریکٹرانٹی کرپشن اسٹبلشمنٹ ملتان ریجن انجینئر امجد شعیب ترین نے پنجاب کانسٹیبلری ملتان کا آڈٹ کرنے والی ٹیموں کے اراکین کے نام اور آڈٹ رپورٹس طلب کرلیں معلوم ہوا ہے 2013ء سے 2017ء تک پنجاب کانسٹیبلری ملتان کا آڈٹ ہوا۔اس آڈٹ (بقیہ نمبر19صفحہ12پر )

کے دوران کسی ٹیم نے نہ تو مشکوک ادائیگیوں کی نشاندہی کی اور نہ ہی گھوسٹ ملازمین پکڑے،بلکہ اندر خانے مک مکا کے فارمولے پر عمل ہوتا رہا۔جس سے فراڈ اور غبن کی مالیت23کروڑ روپے تک پہنچ گئی جس پر ڈائریکٹر انٹی کرپشن نے سخت نوٹس لیا۔انہوں نے گزشتہ 5سال کے دوران آڈٹ کرنے والی ٹیموں کے نام اور ان کی رپورٹس بھی طلب کرلیں معلوم ہوا ہے ان رپورٹس کی روشنی میں آڈٹ ڈیپارٹمنٹ کے افسران کے کردار کا تعین کیا جائے گا۔

آڈٹس رپورٹس طلب

مزید : ملتان صفحہ آخر