ڈسٹرکٹ بار خانیوال کے سالانہ الیکشن کیلئے امیدواروں کی حتمی فہرست آویزاں

ڈسٹرکٹ بار خانیوال کے سالانہ الیکشن کیلئے امیدواروں کی حتمی فہرست آویزاں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خانیوال( بیورونیوز )ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات2018کیلئے چیئرمین الیکٹرول بورڈ رانا مظہر علی خاں نے گزشتہ روز کاغذات کی واپسی کے بعد حتمی لسٹ آویزاں کردی(بقیہ نمبر14صفحہ12پر )

۔حتمی لسٹ کے مطابق صدارت کیلئے محمداجمل بھٹہ، وزیر اقبال نیازی اور سید ضیاء حیدر زیدی، نائب صدر کیلئے سید تجمل رضا شاہ اور مبشر امین چوہدری، جنرل سیکرٹری کیلئے چوہدری محمدہارون، چوہدری محمدکلیم ارشد،جوائنٹ سیکرٹری کیلئے چوہدری محمدعمران رسول، ملک حبیب خاور اعوان، لیبریری سیکرٹری کیلئے مہر اعجاز فرید مرالی، چوہدری محمدجمیل چوہان، فنانس سیکرٹری کیلئے رانا شکیل احمد اور محمدافضل ہمدانی جبکہ مجلس عاملہ کیلئے راؤ عمران اشفاق، محسن علی شیخ، محمدساجد عمیر ،ظفر اقبال چوہدری، محمدرشید بوہڑ، کفایت خان ڈاہا،مظہر علی سیال، میاں طاہر محمود، ملک رمضان کھوکھر، ملک تنویر حسین اُترا، روبینہ محمود شیخ، بشری لطیف چوہدری، ملک محسن رضا اور سید مشتاق حسین گیلانی کے درمیان مقابلے ہونگے صدارت کیلئے راؤ خالد محمود ،چوہدری شہزاد، اسحاق شوکت قادری ، راشدمحمود چوہدری اور چوہدری نوید پرسوتہ ،نائب صدر کیلئے مہر رئیس سیال اور رمضان شاہین ،جنرل سیکرٹری پر محمد امجد بھٹی، رانا کلیم اللہ، غلام مصطفی پہوڑ، جوائنٹ سیکرٹری پر چوہدری ظفر اقبال ،ساجد محمود چوہدری، فنانس سیکرٹری پر ساجد محمود چوہان، قمر رشیدبوہڑ، لیبریری سیکرٹری پر سلیم اشرف ڈاہڑنے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے۔بار کی تازہ ترین انتخابی صورتحال کے مطابق یوناٹٹیڈ لائرز اور لبرل الائنس کے درمیان سخت مقابلے کی توقع ہے اس الیکشن میں مجموعی طورپر 576ووٹرز اپنا حق راے دہی استعمال کریں گے ۔