2017کے دوران بھرتی ہونے والے تمام ایجوکیٹرز کومستقل کرنے کی منظوری
ملتان(جنرل رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب نے سال 2017کے دوران بھرتی ہونے والے تمام ایجوکیٹرز کومستقل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔سال 2017 کے دوران کنٹریکٹ پر(بقیہ نمبر28صفحہ12پر )
بھرتی ہونے والے ہیڈماسٹرز اور سبجیکٹ سپیشلسٹس بھی مستقل ہو نگے۔ان اسامیوں کے متعلقہ مجاز افسران یکم جنوری2018سے مستقلی کے آرڈرز جاری کرنے کے پابندہو نگے۔