نواز ‘ مریم ‘ باپ بیٹی عدلہ مخالفت کیلئے کمر بستہ ‘ مذمت کرتے ہیں‘ جمشید دستی

نواز ‘ مریم ‘ باپ بیٹی عدلہ مخالفت کیلئے کمر بستہ ‘ مذمت کرتے ہیں‘ جمشید ...

  

مظفرگڑھ ‘ چوک مکول(نامہ نگار)پاکستان عوامی راج پارٹی کے چیئر مین و رکن قومی اسمبلی جمشید احمد دستی اور مرکزی سیکر ٹری اطلاعات رانا امجد علی امجد ایڈ ووکیٹ نے کہا ہے کہ نواز لیگ کی قیادت این آراو نہ ہونے کی وجہ سے دھندھلاہٹ کا شکار ہے ۔یہی وجہ ہے کہ با پ بیٹی عدلیہ مخالف مہم پرکمر بستہ ہیں جو قابل مذمت ہے ۔انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں سوائن فلو سے درجنوں ہلاکتیں ہو رہی ہیں(بقیہ نمبر36صفحہ12پر )

لیکن پنجاب حکومت کی طرف سے اقدامات انتہائی نا کافی ہیں انہوں نے کہا کہ عوامی تحریک کی اے پی سی اور سٹرینگ کمیٹی کے فیصلوں کے مطابق پاکستان عوامی راج پارٹی اپوزیشن کا بھر پور ساتھ دے گی ۔ دریں اثناء جمشید خان دستی نے سب آفس نیشنل پریس کلب چوک گد پورمیں صحافیوں سے گفتگو کرتے ھوے کہا کہ ضلع مظفر گڑھ کے تھانوں میں رشوت کا وظلم وستم کا بازار گرم ھے پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف گرفت ڈھیلی اور جرائم کی شرح میں تشویشناک حد تک اضافہ ھو چکا ھے انہوں نے کہا کہ اگر ڈی پی او مظفر گڑھ نے پولیس کی کارکردگی بہتر نہ بنائی اور متاثرین کو فوری داد رسی نہ کی تو وہ آئی جی پنجاب کے خلاف قومی اسمبلی میں تحریک استحقاق پیش کریں گے اس موقع پر چیر مین ملک اجمل کالرو حاجی احمد ارائیں سید سرفراز گیلانی عبدلستار چنگوانی بھی موجود تھے۔

جمشید دستی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -