نئے سال کا بھی آغاز ہوگیا بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم نہ ہوسکی

نئے سال کا بھی آغاز ہوگیا بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم نہ ہوسکی

  

ملتان (سٹاف رپورٹر )حکومت کے وعدے دھرے کے دھرے رہ گئے ۔نئے سال 2018 کے بھی پہلے 8 روز گزر گئے مگر بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ ختم نہ سکا ۔وفاقی وزیر توانائی (بقیہ نمبر38صفحہ12پر )

نے دسمبر2017میں زیرو لوڈشیڈنگ کا اعلان کیا جس پر عملدرآمد نہیں کراسکے ۔صارفین خوش ہو گئے کہ لوڈشیڈنگ سے جان تو چھوٹی مگر پھر وفاقی وزیر توانائی نے اعلان کیا کہ مخصوص فیڈرز پر لوڈشیڈنگ نہیں ہو گی ۔لائن لاسز والے فیڈرز پر 2سے 4گھنٹے تک لوڈشیڈنگ ہوگی۔ اس پر صارفین پریشان ہو گئے کیونکہ لوڈشیڈنگ ختم ہونا تو کجا‘ لائن لاسز کے نام پر لوڈشیڈنگ کے ساتھ ساتھ مینٹی نینس کے نام پر الگ کئی کئی گھنٹے فیڈرز بند کئے جا رہے ہیں۔

بجلی بندش

مزید :

ملتان صفحہ آخر -