اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن زکریا یونیورسٹی کے الیکشن‘ ووٹر لسٹ پر اعتراضات جمع کرانے کے لئے مراسلہ جاری

اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن زکریا یونیورسٹی کے الیکشن‘ ووٹر لسٹ پر اعتراضات ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(جنرل رپو رٹر) اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن زکریا یونیورسٹی (بقیہ نمبر52صفحہ7پر )
کے الیکشن کیلئے ووٹر لسٹ پر اعتراضات جمع کرانے کے لئے مراسلہ جاری کردیا تفصیل کے مطابق اے ایس اے کے الیکشن 31جنوری کوہونے ہیں جس کیلئے شیڈول کا اعلان کردیا گیا مگر ووٹرلسٹ کیلئے قانونی تقاضے پورے نہیں کئے گئے جس کی اطلاعات منظر عام پر آنے کے بعد الیکشن کمشنر ڈاکٹر طیب انصاری نے گزشتہ روز اعتراضات جمع کرانے لئے 12جنوری کی تاریخ کا اعلان کردیا اور مراسلہ جاری کردیا جبکہ اس بارے میں سابق سیکرٹری ڈاکٹر حسن بچہ کا کہنا تھا کہ ایکٹ کے مطابق تمام شعبوں کے چیئرمینوں کو ووٹر لسٹ میں تبدیلی کیلئے مراسلے تحریری کردیئے گئے تھے جن کے جوابات تاحال موصول ہورہے ہیں اس ہفتے کے اختتام پر حتی فہرست جاری کردی جائے گئی دوسری طرف اپوزیشن نے الیکشن کمشنر کے جاری کردہ مراسلے کو خلاف ایکٹ قرار دیا ہے ۔
مراسلہ