چلڈرن کمپلیکس انتظامیہ نے محکمہ بہبود آبادی سنٹر کو منتقل کرنے کیلئے مراسلہ بھجوا دیا

چلڈرن کمپلیکس انتظامیہ نے محکمہ بہبود آبادی سنٹر کو منتقل کرنے کیلئے مراسلہ ...

ملتان(وقائع نگار)چلڈرن کمپلیکس انتظامیہ نے محکمہ بہبود آبادی سنٹر کو منتقل کرنے کیلئے مراسلہ بھجوادیا ہے۔محکمہ بہبود آبادی ملتان کے حکام کو بھجوائے گئے مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ چلڈرن (بقیہ نمبر52صفحہ12پر )

کمپلیکس کی حدود میں واقع محکمہ بہبود آبادی سنٹر کو فوری طور پر منتقل کیا جائے کیونکہ چلڈرن کمپلیکس میں ایمرجنسی سروسز کو توسیعی دینا چاہتے ہیں اور دن بدن ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں مریض بچوں کا رش بڑھتا جارہا ہے جسکو سنبھالنے کیلئے مذکورہ اقدام کیا جارہا ہے،ذرائع کا یہ کہنا ہے کہ آئندہ چند دنوں میں محکمہ بہبود آبادی سنٹر کو چلڈرن کمپلیکس سے منتقل کردیا جائے گا۔

مراسلہ

مزید : ملتان صفحہ آخر