ڈی جی ہیلتھ کا صوبہ بھر کے ہسپتالوں مراکز صحت پر ڈاکٹرز و سٹاف کی جنرل ڈیوٹی منسوخ کرنے کا حکم

ڈی جی ہیلتھ کا صوبہ بھر کے ہسپتالوں مراکز صحت پر ڈاکٹرز و سٹاف کی جنرل ڈیوٹی ...

  

ملتان(وقائع نگار)ڈائریکٹر جنرل(ڈی جی) ہیلتھ پنجاب نے ملتان سمیت صوبہ بھر کے ہسپتالوں ،مراکز صحت پر ڈاکٹروں و سٹاف کی جنرل ڈیوٹی منسوخ کرنے کا حکم دیا ہے۔چیف (بقیہ نمبر53صفحہ12پر )

ایگزیکٹو آفیسرز ہیلتھ کو جاری مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ میڈیکل،پیرامیڈیکل اور دیگر سٹاف کی جنرل ڈیوٹی منسوخ کرکے انہیں اصل جائے تعیناتی پر بھجوائیں تاہم ہفتہ میں سات دن 24گھنٹے کھلے رہنے والے بنیادی مراکز صحت(24/7بنیادی مراکز)پر تعینات لیڈی ہیلتھ وزیٹر پر ان احکامات کا اطلاق نہیں اور انہیں استثنیٰ حاصل ہوگا۔

جنرل ڈیوٹی منسوخ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -