ملتان ڈویلپمنٹ گروپ میں مزید 10پی ٹی آئی چیئرمینوں کی شمولیت سے گروپ اراکین کی تعداد 44 ہو گئی

ملتان ڈویلپمنٹ گروپ میں مزید 10پی ٹی آئی چیئرمینوں کی شمولیت سے گروپ اراکین ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سپیشل رپورٹر) ملتان ڈویلپمنٹ گروپ میں مزید 10پی ٹی آئی چیئرمینوں کی شمولیت سے گروپ اراکین کی تعداد 44 ہو گئی ہے۔ اپوزیشن لیڈر میونسپل کارپوریشن ملک محمد عدنان (بقیہ نمبر55صفحہ12پر )
ڈوگر نے اپنے چیئرمینوں ملک عاصم کالرو، منور قریشی، اعجاز ڈوگر عرف ججی ڈوگر، بلال خان، شوکت مسیح، عمران رشید سلہری ایڈووکیٹ، سبین گل، قربان فاطمہ اور سعدیہ بھٹہ سمیت ملتان ڈویلپمنٹ گروپ کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ ملتان ڈویلپمنٹ گروپ کی رابطہ کمیٹی کا اجلاس یوسی 34 کے آفس میں ہوا۔ اجلاس میں رسالت خان شیروانی، جلیل خان بابر، اختر عالم قریشی، ضرار خان، مرزا سرفراز بیگ، رانا اشرف تاج، ماسٹر سعید انصاری، حامد ارائیں اور شیخ محمد رفیق نے شرکت کی۔
تعداد