نشتر ہسپتال کے ڈائیلسز یونٹ میں گردے کے مریضوں کیلئے اہم ادویہ نایاب

نشتر ہسپتال کے ڈائیلسز یونٹ میں گردے کے مریضوں کیلئے اہم ادویہ نایاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(وقائع نگار)نشتر ہسپتال کے ڈائیلسز یونٹ میں گردے کے مریضوں کیلئے اہم ادویات نایاب ہوگئی اور مریضوں کو بازار سے ڈائیلسز میں استعمال ہونے والی مختلف ٹیوب اور سوئیاں خریدنا پڑرہی ہیں۔دور دراز کے علاقوں سے آئے ہوئے مریضوں کو ڈائیلسز میں استعمال ہونے والی (بقیہ نمبر49صفحہ7پر )
مختلف ادویات نہ ملنے پر شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔مریضوں اور ان کے لواحقینوں نے مذکورہ صورتحال پر فوری طور پر نوٹس لینے کا اعلیٰ صحت حکام سے مطالبہ کیا ہے۔جبکہ نشتر انتظامیہ کے مطابق ڈائیلسز یونٹ بھی تمام ادویات و سامان مریضوں کو بالکل مفت دی جارہی ہے۔اگر کسی مریض کو ضروری سامان نہ ملنے کی شکایت ہے تو انتظامیہ کو آگاہ کرے۔
ڈائیلسز ادویہ نایاب