تحصیل علی پور کی سیاست میں ڈرامائی تبدیلی ‘ مخالف دوست بن گئے

تحصیل علی پور کی سیاست میں ڈرامائی تبدیلی ‘ مخالف دوست بن گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


علی پور(نمائندہ پاکستان)تحصیل علی پور کی سیاست میں ڈرامائی تبدیلی،کل کے مخالف آج کے دوست بن گئے،گوپانگ گروپ اورجتوئی گروپ میں الحاق،سابق ایم پی اے حاجی رسول بخش جتوئی گوپانگ گروپ سے حلقہ پی پی 260سے امیدار فائنل،این اے 178کیلئے عاشق خان گوپانگ کی جگہ ان کے بیٹے ایم پی اے سردار عامر طلال گوپانگ آئندہ امیدوار ہونگے،جبکہ صوبائی حلقہ (بقیہ نمبر48صفحہ7پر )
261میں سابق ممبرضلع کونسل مخدوم الطاف اورسابق ایم پی اے سید قائم علی شمسی امیدوار ہونگے،فیصلہ مخدوم الطاف کریں گے،پیپلز پارٹی سے سابق وفاقی وزیر سردار عبدالقیوم جتوئی این اے 178ان کے فرزند سردار داؤد خان جتوئی رسول بخش جتوئی کے مقابلے میں صوبائی حلقہ 260جبکہ مخدوم الطاف کے مقابلے میں سردار خضرحیات گوپانگ کے فرزند سردارنواب خان عرف جگو خان قسمت آزمائی کریں گے۔این اے 178میں تحریک انصاف سے مخدوم ہارون سلطان بخاری اپنے ماموں سابق پارلیمانی سیکرٹری مخدوم سید جمیل بخاری سے اتحاد بناکر الیکشن میں حصہ لی گے ۔باخبر ذرائع کے مطابق سردار عاشق خان گوپانگ سنیٹر کیلئے تگ ودوکریں گے اسی طرح موجودہ ایم پی اے سردار خان محمدخان جتوئی اور عبدالقیوم جتوئی کے مابین معاملات طے پاگئے ہیں جوکہ جلد ہی حکومت کے خاتمہ کے بعد عبدالقیوم جتوئی گروپ میں شامل ہوجائیں گے ۔ذرئع کے مطابق گزشتہ دنوں سردار عاشق حسین خان گوپانگ ،سردار حاجی رسول بخش جتوئی،سید قائم علی شمسی اورمخدوم رضا شاہ بخاری میں ون ٹو ون ملاقات ہوئی جس میں تمام معاملات طے پائے گئے۔یاد رہے کہ گزشتہ ماہ علی پورمیں ہونے والے پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کی تقریب میں حاجی رسول بخش جتوئی نے سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی اور مخدوم احمد محمود کی طرف سے بلانے پر بھی یوم تاسیس کی تقریب میں شامل نہیں ہوئے تھے ۔آئندہ جنرل الیکشن کے حوالے سے عاشق خان گوپانگ کے بھائی سردار خضرحیات خان گوپانگ اورسردار عبدالقیوم جتوئی کے درمیان معاملات طے پا چکے ہیں ۔ذرئع کے مطابق سردار رسول بخش جتوئی کی جانب سے چیئرمین یوسی بندے شاہ ملک مختیار ڈوگر چند روز بعدگوپانگ گروپ میں شمولیت اختیار کرلیں گے۔صوبائی حلقہ 261میں سید قائم علی شمسی اور مخدوم رضا شاہ بخاری کے مابین ابھی فیصلہ پاقی ہے اوریہ دونوں رہنما جلد ہی کسی بات پر متفق ہوجائیں گے۔ تاہم ابھی ان کے درمیان مذاکرات باقی ہیں۔اسی طرح کے پینل بننے سے گوپانگ گروپ اور بھی مضبوط ہوجائے گا ۔سید ہارون سلطان بخاری کی سیاسی مداخلت سے عبدالقیوم جتوئی گروپ کو سیاسی نقصان ہوسکتاہے۔
علی پور سیاست