سابقہ ٹاؤنز اور میونسپل کارپوریشن ملتان میں20کروڑ کی بے ضابطگیوں کا انکشاف

سابقہ ٹاؤنز اور میونسپل کارپوریشن ملتان میں20کروڑ کی بے ضابطگیوں کا انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ( سپیشل رپورٹر)سابقہ ٹاؤنز اور میونسپل کارپوریشن ملتان میں کروڑوں روپے کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہونے پر حکومت پنجاب کی جانب سے سپیشل آڈٹ ٹیم گزشتہ روز میئر آفس پہنچ گئی ہے ۔آڈٹ ٹیم نے مالی سال 2016-2017ء کا ریکارڈ قبضہ میں لیکر چھان بین شروع کردی ہے ذرائع کے مطابق سپیشل آڈٹ ٹیم نے ٹاؤنز اور میونسپل کارپوریشن کے 6,6ماہ کا ریکارڈ طلب(بقیہ نمبر44صفحہ7پر )
کرکے ان اداروں کی ترقیاتی سکیموں ،نیلامیوں ،ٹھیکوں اور سیل پرچیز سمیت دیگر امور میں ہونے والی کرپشن کی نشاندہی کیلئے وسیع پیمانے پر جانچ پڑتال کا آغاز کردیا ہے ۔مذکورہ ٹیم نے سابقہ ٹاؤنز شاہ رکن عالم ،شیر شاہ ،موسی پاک شہید اور بوسن ٹاؤنز کے رواں مالی سال کے پہلے 6ماہ یکم جولائی سے 31دسمبر جبکہ دوسرے 6ماہ کا میونسپل کارپوریشن کے قیام کے بعد یکم جنوری سے 30جون 2017ء تک کے ریکارڈ کی جانچ پڑتال شروع کی گئی ہے ۔ذرائع کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران ان اداروں میں 20کروڑ روپے سے زائد کی مالی بے ضابطگیا ں کی گئی ہیں ۔