بجلی صارفین سے 3 سرچارجز کی وصولی جاری رکھنے کا فیصلہ

بجلی صارفین سے 3 سرچارجز کی وصولی جاری رکھنے کا فیصلہ

ملتان (سٹاف رپورٹر)وزارت توانائی نے 3 سرچارجز کی مد میں مہنگائی کے مارے صارفین کی جیبوں سے مسلسل رقوم نکلوانے کا سلسلہ جاری رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق وزارت توانائی پاور ڈویژن نے بجلی صارفین پر 3 سرچارجز کی وصولی میں توسیع کی سمری تیار کرلی ہے۔ سمری منظوری کیلئے اقتصادی رابطہ کمیٹی ( ای سی سی) کے آئندہ اجلاس میں پیش کی جائے گی۔ ان سرچارجز کیلئے بجلی(بقیہ نمبر43صفحہ7پر )

کمپنیاں صارفین سے دو روپے 50 پیسے ( 2.50 روپے ) فی یونٹ وصول کررہی ہیں جبکہ سالہاسال سے نیلم جہلم سرچارج کے نام پر صارفین سے 10 پیسے فی یونٹ وصول کئے جارہے ہیں۔ سرچارجز سے وصول ہونے والی رقم بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں کی مالی پوزیشن کو سہارا دینے کیلئے استعمال ہورہی ہے۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی ( نیپرا) نے بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں کی جانب سے لئے گئے قرضوں کی رقم پر لیٹ پیمنٹ سرچارج ( ایل پی ایس) شامل کرنے سے انکار کردیا ہے۔

سرچارج

مزید : ملتان صفحہ آخر