40سالہ شخص کی پر اسرار ہلاکت ، 4خواتین سمیت 5افراد حادثات کی نذر

40سالہ شخص کی پر اسرار ہلاکت ، 4خواتین سمیت 5افراد حادثات کی نذر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان ‘ بستی ملوک ‘ جودھ پور ‘ فتح پور ‘ فقیر والی ( کرائم رپورٹر’ نمائندگان) 40 سالہ شخص گھر میں پراسرار طور پر مردہ پایا گیا ‘ ٹرالر کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں 3 خواتین جاں بخق ہوگئیں‘ دیوار گرنے سے 60 سالہ خاتون چل بسی ‘ نوجوان نہر میں گر کر دم توڑ گیا ‘ نوجوان کے تشدد کا شکار معمر شخص چل بسا ۔ اس سلسلے میں ملتان ‘ بستی ملوک سے کرائم رپورٹر ‘ نمائندہ پاکستان کے مطابق بستی ملوک پولیس کے علاقے میں ایک شخص گھر میں پراسرار طور پر جاں بحق ہو گیا(بقیہ نمبر41صفحہ7پر )
۔ لواحقین نے الزام لگایا ہے کہ محمد یاسین کو اس کی بیوی اور سالے نے قتل کیا ہے ۔تفصیل کے مطابق تھانہ بستی ملوک کے علاقے محلہ اسلام پورہ موضع مبارک پور کا رہائشی محمد یاسین گزشتہ روز گھر میں مردہ حالت میں پایا گیا۔مقتول کے والد احمد بخش نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ میرا بیٹا محمد یسین بعمر 40سال عرصہ تقریبا 6/7 سال سے چاہ کجے والا موضع مبارک پور میں رہتا ہے اسکا اپنی ساس بشراں مائی اور اس کا بیٹا شوکت سے اکژ لڑائی جھگڑا رہتاتھا انہوں نے محمد یسین سے رقم تقریباً 200000 روپے ایڈوانس لئے ہوئے تھے اور اب محمد یسین اپنی ساس بشراں مائی اور سالے شوکت سے تقاضہ کررہا تھا کہ زمین میرے نام انتقال کروا دیں۔ توانہوں نے انکار کردیا اور وہ زمین اپنے دوسرے بہنوئی محمد فیاض کے نام کروارہے ہیں اور اس وجہ سے آپس میں ناراض تھے۔محمد فیاض، محمد ممتاز،نسیم مائی، صغراں مائی اور دونامعلوم آدمیوں نے سوچی سمجھی سازش کے تحت محمدیسین کو قتل کردیا ہے۔ملزمان نے یاسین کو مبینہ طور پر گلا دباکر قتل کیا پولیس نے نعش قبضہ میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے پولیس کا کہنا ہے کہ محمد یاسین کے گلے پر رسی کے نشانات ہیں پوسٹ مارٹم رپورٹ سے مزید حقائق سامنے آئیں گے۔ دریں اثناء گزشتہ روز ٹبہ سلطان پور کے علاقہ میں 30سالہ محمد یعقوب اپنی بیوی تسلیم بی بی اور رشتہ دار خواتین شاہینہ،اور حسینہ بی بی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جارہے تھے 9کسی وہاڑی روڈ کے قریب تیز رفتار ٹرالر نے پیچھے سے ٹکر دے مار جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار چاروں افراد بری طرح سڑک پر جاگرے۔حادثے کے بعد اہل علاقہ بڑی تعداد میں موقع پر اکٹھا ہوگئے،اور ریسکیو کو اطلاع دی گئی،اسی دوران ٹرالر ڈرائیور فرار ہوگیا۔ریسکیو 1122اور پولیس موقع پر پہنچ گئی،تاہم تب تک یعقوب کی بیوی تسلیم ،اور رشتہ دار حسینہ اور شاہینہ دم توڑ چکی تھیں۔ریسکیو عملہ نے زخمی کو نشتر منتقل کردیا۔پولیس نے بلوچستان نمبر ٹرالر SWN-098 کو قبضے میں لے لیا۔جبکہ ڈرائیور کی تلاش شروع کردی۔ جودھ پور سے نمائندہ پاکستان کے مطابق جودھ پور کے رہائشی حمیداں مائی زوجہ محمد اسماعیل قوم درکھا ن اپنے بیٹے اصغر علی کے ساتھ موہری پور سے واپس آرہے کہ بارہ میل نہر والی پل کے قریب توڑی سے بھری ٹرالی ٹریکٹر دیوا ر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں سالہ عورت حمیداں مائی دیوار کے نیچے آکر موقع پر جاں بحق جبکہ مالک مکان خان بدھرا شدید زخمی ریسکیو 1122موقع پر پہنچ گئی نعش ورثا ء کے حوالے جبکہ زخمی شخص کو ریسکیو 1122نے سول ہسپتال کبیروالا پہنچایا ۔ فتح پور سے سٹی رپورٹر کے مطابق فتح پور کے نواحی گاؤں چک نمبر 251ٹی ڈی اے کا رہائشی نوجوان علی عباس ولد محمد شفیع قوم بھٹی ہیڈ کمہاری کے قریب نہر میں گرکرہلاک ہو گیا ، واقع کی اطلاع پر تھانہ فتح پور لیس سمیت ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، نوجوان کی نعش کی تلاش جاری ، مبینہ ذرائع کے مطاق علی عباس عمر تقریبا 18سال جو فتح پور میں مقامی شاپ پر کام کرتا تھا ،چک ہذا کی رہائشی زاہد ہ پروین زوجہ عزیز الرحمٰن کے ساتھ ہیڈ کمہاری کے پاس گیا ہوا تھا، مبینہ ذرائع کے مطابق نوجوان نہر میں ہاتھ دھونے یا کسی اور وجہ سے نہر میں گرگیا ، مبینہ ذرائع کے مطابق زاہدہ پروین نے ہی لڑکے کے ورثاء کو علی عباس کے نہر میں گرنے کی اطلاع دی ، پولیس نے شک ،شبہات کی بناء پر زاہدہ پروین کو بھی حراست میں لے لیا ، مزید تحقیقات جاری ہیں۔ فقیر والی سے نمائندہ خصوصی کے مطابق نواحی گاؤں137/6R کارھائشی محمد اشرف گھر جارہاتھا کہ راسے میں تاک لگائے 139 سکس آر کے رہائشی محمد طارق نے کہا کہ تمہیں گالی نکانے کا مزہ چکھاتے ہیں سوٹی کے وار کر کے مارنا شروع کر دیا جس سے اشرف شدید زخمی ہو گیا اور زخموں کی اب نہ لاتے ہوئے ہسپتا ل لے جاتے ہوئے راستے میں دم توٹ گیا پالیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
قتل حادثات