میئر مخالف گروپ کا 34یونین کونسلوں کے چیئرمینوں کی حمایت کا دعویٰ

میئر مخالف گروپ کا 34یونین کونسلوں کے چیئرمینوں کی حمایت کا دعویٰ

  

ملتان(سپیشل رپورٹر)میئرمخالف ملتان ڈویلپمنٹ گروپ نے 34یوسی چیئرمینوں کی حمایت حاصل ہونے کا دعویٰ کردیا۔عدم اعتماد لانے کیلئے تیاریاں اور آپس میں مشاورت شروع کردی(بقیہ نمبر43صفحہ12پر )

۔گورنر پنجاب کے بھانجے یوسی چیئرمین اعجاز رجوانہ نے بھی گروپ کی حمایت کردی۔میونسپل کارپوریشن ملتان میں ہاؤس کے ممبران کی تعداد91 ہے۔ان میں68 یوسی چیئرمین اور23ممبران مخصوص نشستوں پر کامیاب ہوئے ہیں۔اسطرح میئر کے خلاف عدم اعتماد کیلئے سادہ اکثریت کیلئے 47 ممبران کی حمایت حاصل ہونا لازمی ہے۔ڈویلپمنٹ گروپ کو عدم اعتماد کی قرارداد پاس کرانے کیلئے مزید13ممبران کی حمایت کی ضرورت ہے۔ڈویلپمنٹ گروپ کو ایم پی اے رانا محمود الحسن،ڈپٹی میئر سعید انصاری کی حمایت حاصل ہے۔گروپ کو تحریک انصاف اور پی پی کے 14یوسی چیئرمینوں کی بھی حمایت حاصل ہے۔

یوسی چیئرمین

مزید :

ملتان صفحہ آخر -