پانچ مسافر ٹرینوں کونجی شعبے کے اشتراک سے چلانے کا فیصلہ ،ٹینڈر طلب

پانچ مسافر ٹرینوں کونجی شعبے کے اشتراک سے چلانے کا فیصلہ ،ٹینڈر طلب

ملتان (سٹی رپورٹر)پاکستان ریلویز نے پانچ مسافر ٹرینوں کونجی شعبے کے اشتراک سے چلانے کا فیصلہ کر لیا۔ اس سلسلہ میں ٹینڈر(بقیہ نمبر44صفحہ12پر )

طلب کر لئے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ریلوے کی جانب سے نجی شعبے کو 23جنوری تک ٹینڈر جمع کرانے کا کہا گیا ہے۔ ملتان ایکسپریس، موسیٰ پاک ایکسپریس، شالیمار،نائٹ کوچ اور کراچی ایکسپریس کو نجی شعبے کے اشتراک سے چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ریلوے ذرائع کے مطابق نجی شعبہ ٹکٹوں کی فروخت اور مسافروں کو سہولتیں فراہم کرنے کاپابندہوگا جبکہ ٹرین آپریشن ریلوے انتظامیہ کی ذمے داری ہوگی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر