غیرت کے نام پر 6 بچوں کی ماں بھائی کے ہاتھوں قتل ‘ ملزم فرار

غیرت کے نام پر 6 بچوں کی ماں بھائی کے ہاتھوں قتل ‘ ملزم فرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جتوئی (نامہ نگار) ضلع مظفرگڑھ میں غیرت کے نام پر 6 بچوں کی ماں کو بھائی نے قتل کردیاگیا، واقعہ کے بعد ملزم فرار ہوگیا.160تفصیلات کے مطابق ضلع مظفرگڑھ کے علاقے رنگپور (بقیہ نمبر49صفحہ12پر )

کے موضع رانا واہن میں غیرت کے نام پر بھائی نے فائرنگ کرکے شادی شدہ بہن کو قتل کردیا.پولیس کیمطابق 9 روز قبل شادی شدہ خاتون ارشاد مائی اللہ ڈتہ تھہیم نامی نوجوان کیساتھ گھر سے بھاگ گئی تھی، 3 روز قبل مذاکرات کے ذریعے خاتون کو واپس لایاگیا تھا، پولیس کیمطابق آج ارشاد مائی سسرال سے میکے آئی تو اسکے بھائی آصف نے فائرنگ کرکے اسے قتل کردیا.واقعہ کے بعد ملزم آصف فرارہونے میں کامیاب ہوگیا جبکہ تھانہ رنگپور نے مقتولہ کے والد کی مدعیت میں ملزم آصف کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے.خاتون کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیاگیا.28سالہ مقتولہ ارشاد مائی 6 بچوں کی ماں تھی.
غیرت کے نام پر قتل