منچن آباد میں پولیس مقابلہ ‘ ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

منچن آباد میں پولیس مقابلہ ‘ ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

  

منچن آباد(تحصیل رپورٹر ) تھانہ گھمنڈ پور کے علاقہ میں پولیس مقابلہ ،ایک ڈاکو ہلاک ،تین ڈاکو فرار تفصیلات کیمطابق ہلاک ہو نیوالا ڈاکو محمد اظہر عرف اظہری پولیس کو متعدد مقدمات میں مطلوب تھا ، گزشتہ دنوں تھانہ میکلوڈ گنج کے اے آیس آئی نواز بگا کی شہادت کا مقدمہ بھی اس کیخلاف(بقیہ نمبر50صفحہ12پر )

درج تھا ، مخبر کی اطلاع پر ایس ایچ او تھانہ گھمنڈ پور شفاقت علی ڈھلوں نے کاروائی کرتے ہوئے دریا پتن موضع بھنڈی لالیکا کے قریب دریا پار سے واردات کی نیت سے آنے والے ڈاکوؤ ں کا محاصرہ کر لیا جس پر ڈاکوؤں نے فائرنگ شروع کر دی ،ڈاکوؤں کی اپنی ہی فائرنگ سے ان کا ایک ساتھی ڈاکو اظہر عرف اظہری ہلاک ہو گیا ، جبکہ اس کے تین ساتھی بھاگ نکلنے میں کامیاب ہو گئے ، ڈی ایس پی سرکل منچن آباد شمس الدین خان کی بہترین حکمت عملی اور ا یس ایچ او تھانہ گھمنڈ پور شفاقت علی ڈھلوں کی دلیرانہ کاروائی پر شہریوں نے خراج تحسین پیش کیا ۔

پولیس مقابلہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -