ہائی کورٹ ملتان بنچ کیلئے 5 ڈویژن اور11سنگل بنچ تشکیل

ہائی کورٹ ملتان بنچ کیلئے 5 ڈویژن اور11سنگل بنچ تشکیل

  

ملتان ( خبر نگار خصوصی) لا ہور ہائیکورٹ ملتان بینچ میں موسم سرما کی تعطیلات کے اختتام کے بعدآج سے 5 ڈویژن اور11 سنگل بینچز(بقیہ نمبر32صفحہ12پر )

فرائض سرانجام دیں گے۔دریں اثناء موسم سرما کی تعطیلات گزشتہ روزاختتام پذیرہوگئیں اورآج سے معمول کے مطابق فرائض سرانجام دئیے جائیں گے۔اس ضمن میں آج سے 31 مارچ تک کے لئے جاری روسٹرکے مطابق ملتان بینچ میں پہلا ڈویزن بینچ جسٹس شاہدوحیداورجسٹس مزمل اخترشبیرپر تشکیل دیاگیاہے جو 15 فروری تک فرائض سرانجام دے گاجبکہ 19 فروری سے مذکورہ پہلاڈویزن بینچ جسٹس شاہدوحیداورجسٹس مسعودعابدنقوی پرمشتمل ہوگا۔اس طرح دوسراڈویزن بینچ جسٹس عابدعزیزشیخ اورجسٹس مرزاوقاص رؤف پرمشتمل ہے۔تیسراڈویزن بینچ جسٹس محمدطارق عباسی اورجسٹس سرداراحمدنعیم ،چوتھا ڈویزن بینچ جسٹس سید شہبازعلی رضوی اورجسٹس اسجدجاویدگھورال اور پانچواں ڈویزن بینچ جسٹس شاہدکریم اورجسٹس مرزاوقاص رؤف پرمشتمل ہے۔دریں اثناء 11 سنگل بینچزبھی فاضل ججز پر مشتمل ہیں۔

بنچ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -