پارکس اینڈ ہارٹی کلچر ملتان نے مونومنٹس کی تزئین کا آغاز کردیا
ملتان ( سپیشل رپورٹر) پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی ملتان نے ماڈلز،مونومنٹس اور پرانے سکریپ کی تزئین و آرائش،مرمت اور پینٹ کرنے کے عمل کا آغاز کر دیا ہے۔اس ضمن میں شاہ شمس پارک اور قلعہ کہنہ قاسم باغ میں سکریپ میں موجود ٹرکس کو پینٹ کر کے خوبصورت پھولوں سے آراستہ کر دیا گیا ہے۔جس میں چھٹی کے روز شہریوں نے(بقیہ نمبر23صفحہ12پر )
بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا اور سیلفیاں بھی بنائیں۔ٹرکس کو نیلے اور لال رنگ سے پینٹ کیا گیا ہے۔جس کا مقصد سکریپ کو قابل ستعمال بنا کر بیوٹیفیکیشن میں اضافہ کرنا ہے ۔اسی طرح امیر آباد پارک میں موجود ماڈل بس کی تزئین و آرائش کو مکمل کر لیا گیا ہے۔ڈیرہ اڈا چوک پر واقع کنویں کے گرد پینٹ کو مکمل کر کے خوبصورت سجاوٹی ٹوکریوں سے سجا دیا گیا ہے۔
پی ایچ اے