ٹائی راڈ کھلنے سے ٹرالر سے جا ٹکرائی ، 9ہلاک ، 25شدید زخمی

ٹائی راڈ کھلنے سے ٹرالر سے جا ٹکرائی ، 9ہلاک ، 25شدید زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


وہاڑی،بورے والا، گگومنڈی(بیورو رپورٹ+ نما ئندہ خصوصی،تحصیل رپورٹر، نامہ نگار) چیچہ وطنی روڈ اڈا لنڈو مسجد کے قریب مسافر وین اور ٹرالر میں تصادم خواتین سمیت 9افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 25سے زائد مسافر شدید زخمی ہوگئے وہاڑی کے نواحی علاقہ چیچہ وطنی روڈ پر لنڈو مسجد کے قریب مسافر وین اور ٹرالر میں تصادم ہوا ہے تصادم کے نتیجہ میں دو خواتین سمیت نو افراد جاں بحق جبکہ 15سے زائد مسافر شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں میں بچے اور خواتین بھی شامل۔ جاں بحق ہونیوالے افراد کی شناخت تاحال نہ ہوسکی ہے۔زخمیوں میں ایاز۔شاہد۔نائلہ سمیت دیگر شامل ہیں۔بدقسمت مسافر وین نمبر 7724ایل ایکس کے بوریوالا سے چیچہ وطنی جارہی تھی کہ لنڈو مسجد کے قریب ٹائی راڈ کھل جانے سے سامنے آنیوالے ٹرالر 662ٹی ایل جی سے جاٹکرائی۔زخمیوں اور نعشوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بوریوالا منتقل کیا جارہا ہے جبکہ کچھ زخمیوں کو نشتر ہسپتال ملتان اور ڈی ایچ کیو وہاڑی شفٹ کردیا گیاہے جاں بحق ہونے والے میں بدقسمت مسافر وین کا ڈرائیور محمد ایاز جو کہ نواحی گاؤں5ڈبلیوبی کا رہا ئشی تھا اس موقعہ پر ایم این اے طا ہر اقبال چودھری کے بھائی چیئرمین زاہد اقبال چودھری ڈی ایچ کیو ہسپتال میں پہنچ گئے اور زخمیوں کی عیادت کی اور ایم ایس ہسپتال ڈاکٹر فاروق احمد ،ڈاکٹر محسن ، ڈاکٹر کاشف ، کونسلر حاجی رفیق رانا ودیگر ڈاکٹر ز کو زخمیوں کا بہتر علاج ومعالجہ کرنے ہدایت کی ڈپٹی کمشنر وہاڑی کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو)خضر حیات نے بوریوالہ ویگن حادثے میں زخمی ہونے والے مسافروں کی ٹی ایچ کیو ہسپتال بوریوالہ جاکر عیادت کی اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شعیب الر حمن گرمانی ،ڈپٹی ایم ایس ڈاکٹر عمران بھی موجود تھے اے ڈی سی آر خضر حیات نے مریضوں کو مہیا کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا اور ڈاکٹروں کو ہدایت کی کہ وہ مریضوں کو تمام سہولیات فراہم کرے اور انکے علاج معالجہ پر خصوصی توجہ دی جائے اے ڈی سی نے تمام مریضوں کے پاس جاکر انکی تیمار داری کی اورانہیں تعاون کا یقین دلایا ۔
وین ٹرالر تصادم