تحفظ ناموس رسالت کے لیے پوری قوم متحدہے، محمدرویس خان

تحفظ ناموس رسالت کے لیے پوری قوم متحدہے، محمدرویس خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مظفرآباد (بیورورپورٹ)عقیدہ ختم نبوت وتحفظ ناموس رسالت کے لیے پوری قوم متحدہے، حکومت آزادکشمیراسمبلی سے منظورشدہ قراردادوں کی روشنی میں جلد قانون سازی کرے ، محکمہ اموردینیہ کے ساتھ امتیازی سلوک بندکرتے ہوئے تحصیل وضلع ہامیں مفتی تعینات کیے جائیں۔ آزادکشمیرکی حکومت قادیانیوں کے لیے الگ ووٹرلسٹیں مرتب کرکے قادیانیوں کو عام مسلمانوں سے الگ کرے ۔ امریکی صدر مسلم ممالک کے خلاف ذہریلی زبان کااستعمال بندکریں۔ ان خیالات کااظہار آل جموں وکشمیرجمعیت علماء اسلام کے امیرمرکزی ،ممبرلاکمیشن آزادکشمیر مفتی اعظم آزادکشمیرمحمدرویس خان ایوبی ، سیکرٹری جنرل مولاناقاضی محمودالحسن اشرف، مرکزی ناظم اطلاعات معروف سکالر علامہ عطاء اللہ علوی ،ڈویژنل امیرمولاناقاضی منظورالحسن، مولاناعبدالمالک ایڈووکیٹ، مولانا عبدالماجد عزیز ،مولانا جاویدالرحمن ،مولاناپروفیسر لقمان مسعودچغتائی ، مرکزی راہنماء مولاناعبدالماجد عزیز، سابق امیرضلع مظفرآبادمولانامفتی محمداختر، مولانامحمدالطاف، مولانا نذرالدین شیخ نے ریاستی دارالحکومت مظفرآبادمیں مختلف تقاریب میں شرکت اوربعدازیں میڈیاکوتفصیلات بتاتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا مسلمان ختم نبوت وناموس رسالت کے عقیدے پرجان قربان کرنا سعادت سمجھتاہے۔قادیانی اسلام کے بدترین دشمن ہیں جنہوں نے پاکستان کے وجود کوکبھی تسلیم نہیں کیا۔ انھوں نے کہاقادیانیوں کے حوالے سے ووٹر لسٹیں الگ بنائی جائیں اور ان کو الگ شناخت دی جائے تاکہ مسلمانوں کے ایمان کو ان کی ذہر یلی تعلیمات سے بچایاجائے۔ انھوں نے کہاعقیدہ ختم نبوت وتحفظ ناموس رسالت کے لیے پوری قوم متحدہے، حکومت آزادکشمیراسمبلی سے منظورشدہ قراردادوں کی روشنی میں جلد قانون سازی کرے ، محکمہ اموردینیہ کے ساتھ امتیازی سلوک بندکرتے ہوئے تحصیل وضلع ہامیں مفتی تعینات کیے جائیں۔ آزادکشمیرکی حکومت قادیانیوں کے لیے الگ ووٹرلسٹیں مرتب کرکے قادیانیوں کو عام مسلمانوں سے الگ کرے ۔ امریکی صدر مسلم ممالک کے خلاف ذہریلی زبان کااستعمال بندکریں۔انھوں نے کہاامریکی صدر ٹرمپ اپنے جارحانہ بیانات سے عالمی امن کو نقصان پہنچارہے ہیں۔ امریکی صدر افغانستان سے شکست کھاکر بھاگنے والوں کاغصہ پاکستان پر نکال رہے ہیں۔ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف بے پناہ قربانیاں دیں۔انھوں نے کہا اسامہ بن لادن امت مسلمہ کاہیرو ہے، اسامہ کے معاملہ میں مخبری کرنے والے شکیل آفریدی دہشتگرد ہے ، جسے پابندسلاسل کیاگیاہے۔ امریکی صدر کی جانب سے شکیل آفریدی کی قید پر افسوس کااظہار کرنا باعث افسوس وشرم ہے۔انھوں نے کہا حکومت مدارس کے مسائل کو پیچیدہ بنانے کے بجائے حل کرے ۔