اے پی ایم ایل سندھ کے صدر عہدے سے مستعفی

اے پی ایم ایل سندھ کے صدر عہدے سے مستعفی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)آل پاکستان مسلم لیگ سندھ ساتھ ریجن(کراچی) کے صدر احمد حسین نے اپنے عہدے اور اے پی ایم ایل کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے ۔ اپنے بیان میں احمد حسین نے کہا کہ اب میرا اے پی ایم ایل سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ انہوں نے اپنا استعفیٰ اے پی ایم ایل کے سربراہ جنرل(ر)پرویز مشرف کو بھیج دیا ہے ۔ احمد حسین نے کہا کہ میں نے عہدے اور پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ ذاتی وجوہات کی بنا پر دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے سیاسی مستقبل کے حوالے سے جلد فیصلہ کریں گے ۔