پہلے اقامہ پر منتخب وزیراعظم کو فارغ کیا گیا،اب مہروں کو بٹھا کر حکومت گرانے کی باتیں کی جا رہی ہیں،مریم اورنگزیب

پہلے اقامہ پر منتخب وزیراعظم کو فارغ کیا گیا،اب مہروں کو بٹھا کر حکومت گرانے ...
پہلے اقامہ پر منتخب وزیراعظم کو فارغ کیا گیا،اب مہروں کو بٹھا کر حکومت گرانے کی باتیں کی جا رہی ہیں،مریم اورنگزیب

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پہلے اقامہ پرمنتخب وزیراعظم کوفارغ کیاگیا،اب یہاں مہروں کوبٹھاکرحکومت گرانے کی باتیں کی جارہی ہیں،احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ ایک شخص نے پورے ملک میں انتشارپھیلانے کی بات کی اورملک میں انتشارپھیلانے والوں کوکوئی کچھ نہیں کہتا،یہ کون سے مافیا اور گاڈ فادرہیں جنہیں کینیڈاسے بلایاجاتاہے،وزیر مملکت نے کہا کہ بلوچستان اسمبلی کوگرانے کی بات بھی کی جارہی ہے لیکن تمام ترافواہوں کے باوجودسینیٹ الیکشن وقت پرہوں گے۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد