کہیں بابا رحمتا اور کہیں رشتوں والی بڈھی مائی سے کام چل رہا ہے، کیپٹن صفدر کا عمران خان کی شادی پر تبصرہ

کہیں بابا رحمتا اور کہیں رشتوں والی بڈھی مائی سے کام چل رہا ہے، کیپٹن صفدر کا ...
کہیں بابا رحمتا اور کہیں رشتوں والی بڈھی مائی سے کام چل رہا ہے، کیپٹن صفدر کا عمران خان کی شادی پر تبصرہ

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر اعظم نواز شریف کے دادماد کیپٹن (ر) صفدر کا کہنا ہے کہ کہیں بابا رحمتا اور کہیں رشتوں والی بڈھی مائی سے کام چل رہا ہے۔ عمران خان کا نکاح پڑھانے کیلئے بابا رحمتا بھی موجود ہے، طاہرالقادری ان کا نکاح پڑھانے آئے ہیں۔

احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر صحافی نے سوال کیا کہ عمران خان کی شادی سے متعلق خبریں چل رہی ہیں اس بارے میں آپ کیا کہیں گے؟ ۔ کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ عمران خان کی شادی کے معاملے پر بات نہیں کرنا چاہتا، اسلام میں چار شادیوں کی اجازت ہے۔ پاکستان میں کہیں بابا رحمتا اور کہیں رشتوں والی بڈھی مائی سے کام چل رہا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: طیبہ تشدد کیس ، چیف جسٹس کاٹرائل 15 فروری تک مکمل کرنے کا حکم

انہوں نے کہا کہ شیخ رشید گاﺅں کی بڈھی مائیوں کی طرح رشتے کرانے کا کام کر رہے ہیں ، عمران خان کا نکاح پڑھانے کیلئے بابا رحمتا بھی موجود ہے، طاہرالقادری ان کا نکاح پڑھانے آئے ہیں۔

کیپٹن (ر) صفدر کا کہنا تھا کہ طاہرالقادری جعلی بندہ ہے ، اس کے اکاؤنٹ کینیڈا میں ہیں، پیسا وہاں رکھا ہے ،جب انہیں موقع ملتاہے وہ کینیڈاچلے جاتے ہیں ہے ،ان کی شخصیت سے متعلق شکوک و شبہات پائے جاتے ہیں ، طاہرالقادری کو ہماری طرح کا کلین شیو عالم دین ٹکرا توپھر اسے پتہ چلے گا۔

صحافی نے سوال کیا کہ آپ طاہر القادری سے مناظرہ کیوں نہیں کرتے؟ ، جس پر کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ طاہر القادری سے کیا مناظرہ کرنا ، ان کا جھوٹ ثابت ہوچکاہے۔

مزید : اہم خبریں /قومی /سیاست /علاقائی /اسلام آباد