فیصل آباد، نجی کمپنی کی بس نے 3 طلبا کو کچل دیا، ڈرائیور فرار، مشتعل طلبا نے بس کو آگ لگا دی
فیصل آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)فیصل آباد میں نجی کمپنی کی بس نے 3 طلباکو کچل دیا جن کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ، واقعہ کے بعد ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا جبکہ مشتعل طلبا نے بس کو آگ لگا دی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق نجی کمپنی کی بس گوجرانوالہ سے کھڑیانوالہ جا رہی تھی کہ راستے میں 3 بہن بھائی طلبا نے بس کو روکنے کا اشاریہ کیا تو ڈرائیور نے بس بچوں پر چڑھا دی جس سے تینوں شدید زخمی ہو گئے اور ان کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا، زخمیوں میں سعد محمود ،قاسم محمود اور سمعیہ شامل ہیں، واقعہ کے بعدڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا،مشتعل طلبا نے توڑ پھوڑ کے بعد بس کو آگ لگا دی، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور مشتعل افراد کو منتشر کر دیا۔